1. All4Masti & ChattingCorner Ke Team Kii Taraf Say

    Tamam Ahle Watan Pakistaniyon ko Pyaray Mulk Pakistan kii 69th Jashan Azaadi Mubarak Ho.

    Dismiss Notice
  2. Top 3 Monthly Chatter ko Room Main OP access dii jayegi In sha Allaah, so Hurry up and dont miss the chance fast your fingers and do best Note: cheating stats will not counted..

    Dismiss Notice

All4Masti & ChattingCorner Users Interviews

Discussion in 'Announcement' started by skY, Sep 8, 2016.

  1. skY

    skY Administrator Staff Member

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ سب کی زندگی میں آنے والے ہر دُکھ و پریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین۔

    آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر پر تمام اراکین کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کیوںنہ اراکین کے انٹرویو زکا سلسلہ شروع کیا جائے۔ ڈریں مت یہ انٹرویوز کسی کے راز پاش کرنے کےلیے نہیں ہیں بلکہ یہ انٹرویو اس لیے بھی لیے جارہےہیں کہ ہم آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر کے اراکین ایک دوسرے کے بارے میں تھوڑی بہت معلومات رکھیں یہ انٹرویو ز آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر کے بھائیوں /بہنوں کے ہوں گے اور جس جس بھائی/بہن کا انٹرویو لیا جائے وہ انٹرویو دینے میں کوئی قباحت محسوس نہ کریں ۔ ماشاءاللہ آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر میں علم سے بھرپور بہن بھائیوں کی کوئی کمی نہیں ہیں، لیکن افسوس یہ ہے کہ ہمیں ان کے بارےمیں کچھ خاص علم نہیں ہے،

    آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر کے تمام معزز اراکین کو یہ بھی بتاتے ہیں کہ اس انٹرویو میں تمام لوگ شامل ہوں گے ، جن میں آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر کو وجود میں لانے والے پلس انتظامیہ پلس تمام اراکین جو اس فورم کا حصہ ہیں۔

    انٹرویو کا طریقہ کچھ یوں ہو گا

    نیچے اُن تمام بہن بھائیوں کی لسٹ موجود ہے جن کو انٹرویو دینا ہے۔اگر لسٹ میں آپ کو لگے کہ کوئی نام موجود ہونا چاییے تو کوئی بھی ممبر وہ نام گر لسٹ میں آپ کو لگے کہ کوئی نام موجود ہونا چاییے تو کوئی بھی ممبر وہ نام بتا سکتا ہے بشرطیکہ وہ ممبرم آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر پر آنلائن آرہےہوں۔ انٹرویو50 سے 100 سوالات پر مشتمل ہو سکتا ہے اور اس سے زیادہ بھی ہو سکتےہیں اور ممبرز میں سے کسی کو لگے کہ کوئی سسوال مزید ایڈ ہونا چاہیے یا انٹرویو دینے والے بھائی سے پوچھنا چاہیے تو ممبرز وہ سوال بھی پوچھ سکتے ہیں ۔

    انٹرویو کے لیے ضروری ہدایات ملاحظہ کریں

    1-۔ اگر انٹرویو میں پوچھے گئے سوالات میں سے کوئی سوال ایسا ہو جس کا جواب ممبر نہ دینا چاہے تو کوئی اُس مجبور نہیں کرے گا۔

    2- ۔ ایسے سوال نہ پوچھے جائیں جو کہ بہت زیادہ پرسنل ہوں اور ممبرز کو جواب دینے میں دقت محسوس ہو۔

    3- ۔ ایسے سوال پوچھے جا سکتے ہیں جس میں تھوڑا بہت مزاح ہو یا آپ جاننا چاہتے ہیں مثلا شادی ہوئی یا نہیں وغیرہ وغیرہ

    4- اور ایسے سوالوں سے گریز کیا جائے جو کہ طنز یا تنقید کی شکل رکھتے ہوں۔

    5- کوئی ایسا سوال بالکل مت پوچھیں جس سے کسی کی دل ازاری ہو۔

    6- ۔انٹرویو میں کسی قسم کی بدمزگی پیدا کرنے کی کوشش نہ کی جائے ۔

    7- کسی کی ذاتیات پر اٹیک نہ کیا جائے جس سے اراکین یا انٹرویو والے رُکن کا دل بُرا ہو۔

     
    Diya likes this.
  2. skY

    skY Administrator Staff Member

    Tamam Bhaiyon aur Sawalat ka list main next announcement post main aapke samne rakhain gay kuch dair main keep visit for more udpate in sha Allaah.
     
    Diya likes this.
  3. skY

    skY Administrator Staff Member

    Sawalat kuch yeh rahay::

    1۔آپ کا مکمل نام ، اور آپ کی رہائش؟
    2-۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ، ؟مزید اپنی دینی اور دنیاوی تعلیم کا سفر کیسے اور کہاں سے شروع کیا، اور کیا آپ کو اس دوران کسی مشکل کا سامنا ہو
    3- شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
    4- کامیاب شادی کا مطلب ذہنی ہم آہنگی ، سمجھوتہ یا مزاج کی مطابقت ہے ، یا کچھ اور ؟
    5- مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
    6 - انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر کام کرنے کا رجحان کیسے پیدا ہوا ؟
    7- ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟
    8 ۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
    9۔آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟
    10 ۔وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
    11۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟
    12 ۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
    13 ۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟
    14 . اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟
    15۔آل فار مستی اور چیٹنگ کارنے کا تعارف کیسے حاصل ہوا ؟؟چیٹ روم پر پہلا دن کا احوال اور آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟
    16 آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی چیٹ سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی اور دنیاوی فائدہ حاصل ہوا؟
    17 ۔مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
    18 ۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
    19 ۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
    20 ۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
    21 ۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
    22 ۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
    23 ۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
    24 ۔ آپ كے خيال ميں جس تيزى سے اہوا پرستى اور اباحيت عام ہو رہی ہے كيا اتنے موثر انداز ميں رجوع الى اللہ كى طرف بلانے كا كام ہو رہا ہے؟ ہميں كيا حكمت عملى اپنانى چاہیے ؟
    25 ۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟
    26 - دنیاوی معاملے پر کس شخصیت پر شک آتا ہے؟
    27 ۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟
    28 ۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟
    29 کیا آپ کا تعلق دین دار گھرانے سے ہے ؟آپ کے دینی مشاغل پر خاندان و احباب کا کیا ردعمل ہوتا ہے؟
    30 ۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟
    31 ۔ آپ کو غصہ کتنا آتا ہے اور اُس صورت میں کیا کرتے ہیں؟
    32 ۔اللہ تعالی کی بے شمار نعمتیں ہیں۔کسی ایک نعمت پر تذکرہ کیجیئے۔
    33 ۔آپ کے پسندیدہ مصنفین اور کتب؟مذہب اور ادب میں خاص طور پر۔
    34 آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر کے کن کن اراکین سے آپ کی مُلاقات ہو چُکی ہے۔
    35 بطورِ(میمبر یا ایڈمن یا آر جے یا آونر یا آر جے ہیڈ ) آل فار مستی اور چیٹنگ کارنر کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
     
    Diya likes this.
  4. skY

    skY Administrator Staff Member

    aur mazeed sawalat RJ head Diya In sha Allaah add karain gi...
     
    Diya likes this.
  5. Diya

    Diya RJs HEAD Staff Member

    Great initiative Sky akhi. Thank you for posting the rules and for posting the questions. All users are requested to carefully read the rules and questions so they can properly give the interview.
     
  6. Diya

    Diya RJs HEAD Staff Member

    More questions that will be asked in the interview are:


    36. Apnay ap ko kuch jumlon mai bayan krain (Describe yourself in few lines)
    37. Ap k mutabik aik kamyab zindagi ka matlab kya hai? (What is your idea/definition of a perfect life?)
    38. Paisa, shohrat, mukhlisi aur kamyaabi in mai say zyada zruri zindagi main kya hai? (Money, fame, sincerity or success, what is most important among these in life for u?)
    39. Internet and chatroom ki duniya ko ap nay kesa paya ? (What do you think about internet and chatting world? Share your views)
    40. Internet ka koi asa tajurba jis say apki zindagi mai farak aya ho? (Any experience you have had online that has impacted your life?)
    41. Asal zindagi ka koi asa tajurba ya wakia jis say ap ki zindagi pay boht farak para ho? (Any experience you have had in your real life that has affected the direction of your life?
    42. Koi asi jaga jahan janay ki boht khuwahish ho? (Any place you so wish to visit in your life?)
    43. Apni teen khubiyan/achayian batayen...? (Tell three good points about yourself)
    44. Apni teen khaamiyan batayen jo ap k khayal say apko theek krnay ki zrurt hai? (Tell three negative points about your nature that you think you need to change)
    45. Apka pasandeeda qaul ya koi sunehri alfaz ?(Your favorite quotation or golden words from any book or by any personality?)
    46. Zindagi ka koi aisa wakiya ya lamha jo boht yadgar ho? (Memorable moment or event of your life? )
    47. Ab tak ki zindagi ki koi sab say bari kamyabi ya aisa kaam jis pay apko fakhar ho? (What is the biggest achievement in life till now which you are proud of?)
    48. Apnay mulk, Pakistan k liye kya karnay ka azam aur irada rkhtay hain? (What do you plan on doing for your country Pakistan?)
    49. All4masti & Chatting corner ko mazeed behtar banany kay liye koi tajaweez dena chahain gay? (Would you like to give any suggestions to make All4masti & Chatting Corner even better? )
    50. All4masti & Chatting corner k admins and management ko koi pegham ya tajaweez dena chahain gay? (Any message or suggestions that you would like to give to management and admins of All4masti and Chatting Corner?)



    These are all the questions...!!!
     
    Last edited: Sep 9, 2016
  7. Diya

    Diya RJs HEAD Staff Member

    Our team has decided to keep the interview to 50 questions only. The questions have been listed above. All the participants can go through the questions before giving the interview. For more updates, keep checking the forum.

    Regards,
    RJ^Diya
     

Share This Page